اسم کسے کہتے ہیں

معزز قارئین
اسم فارسی زبان کا لفظ ہے ۔جس کامطلب ہے ۔نام
اگر کو ئی فارسی میں کہتا ہے ۔
اسم شما چیست یعنی تمھارا نام کیا ہے ۔دوسرا جواب دیتا ہے اِسمِ من علی است یعنی میرا نام علی ہے
آپ نے دیکھا کہ دونوں جملوں میں اسم کا لفظ استعمال ہو اہے ۔جس کا مطلب ہے نام
اب سوال ہے کہ اُردو ادب میں اسم کسے کہتے ہیں ۔
تواس کا جواب ہے کہ کسی انسان کے نام کو کہتے ہیں ۔کسی چیز کے نام کو کہتے ہیں اور کسی جگہ کے نام کو کہتے ہیں ۔ یعنی جو چیز کسی انسان یاجگہ یا چیز کو پہچان دیتی ہے اسے نام کہتے ہیں ۔ یعنی اسم کہتے ہیں کیونکہ ہم کسی کو صرف اس کے نام کی وجہ سے پہچانتے ہیں ۔
اب چند جملے دیکھیں ۔
حامد چھٹی کلاس میں پڑھتا ہے
گاڑی پلیٹ فارم پرپہنچ گئی ہے
زمین سے آسمان تک اندھیرا چھا گیا ہے
معزز قارئین
آپ نے اوپر کے تین جملوں میں چند نا م دیکھیں یعنی حامد ، گاڑی ،پلیٹ فارم ، زمین ، آسمان،ایسے الفاظ ہیں جو کسی نہ کسی شخص ،جگہ، یا چیز کے نام ہیں ۔ایسے تمام الفاط اسم کہلاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں