بابا گرو میت اور جعلی پیر میں کیا فرق ہے

سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی
حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا۔
جعلی پیر اور گرو میت میں فرق
1۔ گرومیت صاف ستھرا رہتا ہے ۔جبکہ ہمارا جتنا پہنچا ہوا بابا ہوگا۔ اُتنا گندا ہوگا۔اگر اس طرح کہیں کہ وہ مکمل ننگا رہے تو اس کے پوائینٹ مزید بڑھ جاتے ہیں ۔ اگر اسی مزید بڑھنے والے پوائینٹ پر کوئی عورت تھوڑا سا عمل کرنا چاہیے ۔ یعنی بے حیا ہوناچاہے تواسے دوزخ کے دروازے کھول کھول کر آگ دکھائی جاتی ہے۔
2 ۔بابا گرومیت پیسے کی شوشادکھانے سے ساری دنیا پر چھا گیا۔ اورلوگوں کو اپنا د شمن بنالیا.جبکہ جعلی پیرپیسے کو چھپا کر رکھتے ہیں ۔یہی پیسہ اُس وقت کام آتا ہے جب وہ مر جاتا ہے ۔اور اس کے مرید اسی پیسے کی خاطر جعلی پیرکے لیے زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہیں ۔اس طرح ان کی روزگار کی فیکٹری چلتی رہتی ہے ۔ باقی سارے معاملات ایک جیسے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں