جادوکافارمولا نمبر 1

یہ 1871ء کی ایک سچی داستان ہے ۔جب مانٹریال جنرل ہسپتال کے ایک گوشے میں طبی کالج کاایک طالب علم اپنے دماغ میں ہزاروں وسوسے ،پریشانیاں اورتفکرات لئے نہ صرف اپنے لئے بلکہ ملنے جلنے والوں کے لئے بھی اضطراب کا با عث تھا،وہ بری طرح بڑبڑا رہاتھا،آخری امتحان کیسے پاس ہوگا،وہ کہاں جائے گاکون سے مقام پروہ پریکٹس کرے گا،کیاپریکٹس چل بھی سکے گی،اس وقت نادانستہ طورپراس کی نگاہیں ایک غیر طبی کتاب پرمرکوزہوگئیں اس نے وقت گزاری کے لئے چند صفحات الٹ پلٹ کرڈالے۔ اچانک اس کی نظریں اکیس الفاظ کے ایک فقرے پرپڑیں۔ دوسرے لمحے یہ الفاظ اس کے دل میں اتر چکے تھے ۔اوردماغ میں سماچکے تھے۔اب وہ امنگوں بھرانوجوان تھا،جس نے نہ صرف اپناآخری امتحان اعزاز کے ساتھ پاس کیا۔بلکہ اپنی طویل فنی زندگی میں اس نے طبی میدان میں قلمروبرطانیہ کاسب سے اعلیٰ مقام حاصل کیا،اسے ’’سر‘‘کے خطاب سے نوازہ گیا ۔اوراس کی وفات پرجوسوانح عمری تحریرکی گئی ،وہ 1466صفحات پرمشتمل تھی۔
آپ اس کامیاب ترین ڈاکٹر کانام اوروہ اکیس جادوبھرے الفاظ جاننے کو بے قرار ہوں گے،یہ مشہورشخصیت تھی،پروفیسر سرولیم آسلر،اوران الفاظ کااردوترجمہ یوں ہے ۔
ہمارا طریقہ کاریہ نہ ہوناچاہے کہ ہم دوردھندلکوں میں دیکھتے رہیں۔بلکہ اس پر عمل کریں جواپنی گرفت میں ہو۔
یہی سرولیم آسلر ایک مقبول خلاق کتاب کامصنف تھا،اورچار یونیورسٹیوں میں پروفیسررہ چکا تھا ، ایک دن طلبا ء سے یو ں خطاب کر ر ہا تھا، آپ پو چھتے ہیں میر ی کامیابی کارا ز کیا ہے کیامیں ا علیٰ دما غ کا
ما لک ہو ں ،نہیں میرے جاننے والو ں سے پو چھیے میں د رمیا نی ذہانت کا ا نسا ن ہو ںآخرمیری کامیا بی کا را زکیا ہے سینکڑوں نگا ہیں اس کی طر ف اُٹھ گئی، اور ذہن متو جہ ہو گئے۔
پروفیسر ولیم کی تقریر کامطلب تھا۔اپنی صلاحیتوں اورتوانائیوں کومستقبل کے مفروضہ مناظرکی دید پرضائع نہ کرو،اپنے اندرجھانکو۔۔۔اردگرد نگاہ ڈالو،یہاں ٹھوس حقائق موجود ہیں ان سے جُت جاؤ،آج ہی انہیں گرفت میں لے لو،بلکہ ان پرقابو پالو ۔اورآج کے دن تک خود کومحدود رکھو ،اورآپ ایساکرسکیں تواضطراب کہاں ہوگا،اورپریشانی کیسی ہوگی۔
پروفیسر ولیم کامطلب قطعاً یہ نہ تھا۔کہ مستقبل سے بے نیاز ہوجاؤ ۔مستقبل ایک حقیقت ہے۔ آج کے بعد کل ضرور آنا ہے۔ ان کا مطلب یہ تھا کہ آج اتنا اہم ہے کہ تمام دانا ئی صلاحیت ، خو بیاں اور
تو انا ئیاں اس پر مر کوز کر دیں ۔ مستقبل کے متعلق فی الحال سو چنا بند کردیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں