دھرنا ختم ہونے کے بعد بھی لاہو ریوں کا دھرنا جاوری و ساری ہے .

مذہبی جماعت کے دھرنا ختم کرنے کے بعد ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ ختم ہوگیا لیکن لاہور کے فیصل چوک پر مظاہرین آج پانچویں روز بھی دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے اور جب تک حکومت مطالبات پر من و عن عمل نہ کر دے اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دھرنے سے پکڑے گئے تمام افراد کو چھوڑنے کا حکم دیا ہے جب کہ کوٹ لکھپت جیل کو مذہبی جماعت کے 170 کارکنوں کی رہائی کے احکامات موصول ہوگئے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مذہبی کارکنان کو ضابطے کی کارروائی کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کے معاملے پر وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے اور حکومت اور مظاہرین کے درمیان معاہدے کے بعد مذہبی جماعت نے فیض آباد سے 22 روز کے بعد دھرنا ختم کردیا تھا. مگر لاہوریوں کا دھرنا ابھی بھی جاری وساری ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں