ریڈ کارپٹ کے بعد فلاورکارپٹ

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں 1975 سے منفرد روایت چلی آرہی ہے جس کے تحت رنگا رنگ بگونیا پھولوں سے قالین تیار کیا جاتا ہے اور اس بار پھر 20 ویں مرتبہ ایک لاکھ پھولوں سے تیار کردہ اس قالین کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

بگونیا پھولوں سے تیار کردہ قالین برسلز کے گرینڈ پلیس اسکوائر پر عام عوام کے دیکھنے کے لیے رکھا گیا تھا۔

منفرد قالین خاص اقسام کے بگونیا پھولوں ،سبزیوں اور پھلوں کی مدد سے تیار کیا گیا تھا

اس قالین کو جاپانی طرز پر بنایا گیا ہے جس میں جاپان کی نشاندہی کرنے والی علامتیں نمایاں کی گئی تھیں۔

قالین ڈیزائن کرنے والے ایک ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ پھولوں کے قالین پر بنی علامتیں خوشحالی اور امن کے اظہار کی عکاسی کرتی ہیں۔

100 سے زائد لوگوں نے بگونیا پھولوں کے قالین کو تیار کرنے میں اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کیا۔

اس میں شریک ایک اور ڈیزائنر جون ایلٹرمین کی پوری فیملی پھلوں کا کاروبار کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پھولوں سے تیار ہونے والا یہ قالین اپنی تیار میں 2 سال لیتا ہے تب جاکر یہ بہترین طور پر ترتیب پاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں