سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اآج احتساب عدالت کا سامنا کریں گے.

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف جو کل ہی لندن سے واپس اآئے ہیں.اپنے بچوں کی عدم موجود گی میں اپنے اوربچوں کے کیس کا سامنا کریں گے.
ساابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف تین نیب ریفرنسز کی سماعت 26 ستمبر کو احتساب عدالت میں ہو گی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم سمیت تمام نامزد ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس، لندن فلیٹس کی ملکیت سے متعلق ہے۔ اس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دوبیٹوں حسن نواز، حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا ہے۔

دیگر دو ریفرنسز میں العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور آف شور کمپنیوں کی ملکیت سے متعلق فلیگ شپ انوسٹمنٹ شامل ہیں۔ ان دونوں ریفرنسز میں نوازشریف سمیت ان کے دونوں بیٹوں حسن اورحسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کو پیش ہونے کے لیے سمن جاری کر رکھے ہیں۔

ملزمان کو پہلے 19 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا اور عدم حاضری پر نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالت نے 26 ستمبر کے لیے دوبارہ سمن جاری کیے۔

عدالتی سمن میں کہا گیا ہے کہ الزامات کا جواب دینے کے لیے آپ کی عدالت حاضری ضروری ہے لہذا 25 ستمبر کی صبح9بجے عدالت میں پیش ہوں۔