سبز دھنیا اور پودینہ کی چٹنی

سبز دھنیا کی چٹنی

سبز دھنیا آدھی گھٹی
نمک حسب زائقہ
ایک پائو دہی

ایک عدد سبز مرچ یا د رہے کہ تیز مرچ کھانے والے دو مرچیں بھی ڈال سکتے ہیں
ترکیب
اآدھی دہی کورکھلیں اور ادھی دہی میں سبز دھنیا سبز مرچ اور نمک ڈال کر تھوڑا سا گرینڈ کریں . مہندی کی طرح گرینڈ نہیں ہونا چاہیے.ادھی بچی ہوئی دہی کو پھینٹ کر مکس کر لیں .مزیدار چٹنی تیار ہے . بہت ہی آسان ترکیب ہے

دوسری ترکیب دیکھیں
پودینہ کی چٹنی
پودینہ : ایک گھٹی
لہسن : چار سے چھ جوئے
زیرہ : ایک کھانے کا چمچہ
نمک:حسبِ ذائقہ
مرچ: اب یہ ذائقے پر منحصر ہے کہ لال مرچ ڈالنی ہے یا ہری مرچ ۔ زیادہ تر لوگ پسی لال مرچ بھی ڈال لیتے ہیں‌۔ذائقہ پر کوئی اتنا فرق نہیں‌پڑتا ہے ۔
املی یا پسی کھٹائی : حسبِ ذائقہ
ترکیب
پودینہ کے پتوں‌کو توڑ کر انہیں‌اچھی طرح دھو کر نتھار لیں ۔گرائینڈر میں پودینہ ، املی یا پسی کھٹائی ،لہسن ، نمک ، مرچ اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح گرائینڈ کرکے کانچ کے ائیر ٹائٹ جار میں‌نکال کر رکھیں اور جب بھی سرو کرنا ہو تو حسبِ ضرورت سرو کریں ۔اس طرح سے اس کی خوشبو اور ذائقہ کافی دنوں تک خراب نہیں ہوتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں