ششی کپور کی وفات پر فلم انڈسٹری افسردہ .تعزیزتی پیغامات جاری

ششی کپور79 سال کی عمر میں چل بسے . جس کیوجہ بھارتی فلم انڈسٹری افسردہ ہے .
ششی کپور طویل عرصے سے مختلف بیماریوں کے باعث علیل تھے اور چلنے پھرنے سے معذور تھے۔ اور وہیل چئیر پر مکمل انحصار تھا.
ششی کپور کے انتقال پر بھارتی صدر اور وزیر اعظم، فلم انڈستری کے اداکاروں سمیت دیگر شعبہ زندگی کے افراد نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ششی کپور نے بطور چائلڈ ایکٹر فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور کئی شہرہ آفاق فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’دیوار‘، ’ستیم شوم سندرم‘، شرمیلی‘، ’ اور ’پرورش‘ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔
ان کی جوڑی ہر اداکارہ سےخوب ججتی تھی۔
ششی کپور کا تعلق بھارتی فلم نگری کے مشہور کپور خاندان سے ہے جو کہ بالی وڈ کے بادشاہ سمجھے جانے والے پرتھوی راج کپور کے بیٹے تھے اور وہ راج کپور اور شمی کپور کے چھوٹے بھائی تھے۔

ششی کپور نے فلمی کیرئیر میں 100 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے اور کئی ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں جس میں اعلی سول ایوارڈ پدما بھوشن، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، نیشنل فلم ایوارڈ اور دیگر کئی فلمی ایوارڈز شامل ہیں۔

انہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ امریکی اور برطانوی فلموں میں کام کیا ہے اور کیرئیر کے عروج پر ہی کئی فلموں کو پروڈیوس اور ہدایت کاری کے فرائض سر انجام دیئے ہیں۔
اس سے قبل یہ ایوارڈ ان کے والد پرتھوی راج کپور کو 1971 اور بڑے بھائی راج کپور کو 1987 میں دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں