شہریوں کو ساحل سمندر پر سال نو کا جشن منانے کی اجازت مل گئی.

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ساحل سمندر جانے والی سڑکوں پر کنٹینرز نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے جب کہ شہریوں کو ساحل سمندر پر سال نو کا جشن منانے کی اجازت بھی دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر کراچی میں کوئی کنٹینر نہیں لگے گا اور شہر کی کوئی سڑک بلاک نہیں کی جائے گی تاہم ہوائی فائرنگ کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی، شہری سال نو پر دوسروں کی خوشی کا بھی ضرور خیال رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں