مزیدار پریانی بنایئں.ترکیب نمبر 1

چکن بریانی
اجزاء:
چکن —- ا کلو
چاول —- ایک کلو
ادرک لہسن پسا ہوا —- دو کھانے کے چمچ
نمک —- حسب ذائقہ
پیاز – چار عدد درمیانی
ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) —–چار عدد
دہی (پھینٹا ہوا) —– ایک کپ
سفید زیرہ —- ایک چائے کا چمچ
ہلدی پسی ہوئی —- آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی —- دو کھانے کے چمچ
دھنیا پسا ہوا —- ایک کھانے کا چمچ
بادیان خطائی چھ عدد پھول
گرم مصالحہ پسا ہوا —- ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) —- چھ عدد
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) —- آدھی گٹھی
پودینہ (باریک کٹا ہوا) —- آدھی گٹھی
ثابت گرم مصالحہ —– دو کھانے کے چمچ
تھوڑی سی املی پانی میں بھگولیں
زردے کا رنگ —- ایک چٹکی
دودھ —- ایک پیالی
کوکنگ آئل —- ایک پیالی
ترکیب:
دیگچی میں کوکنگ آئل ڈالٰیں پیاز ڈال کر سنہری کر لیں- پھر اس کو نکال لیں .پھر ہلکی آنچ کر کے ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں- جب کڑکڑانے لگے تو اس میں پیازادرک٬ لہسن٬ ہلدی اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ تک چمچ چلائیں اور پھر ٹماٹر شامل کر کے اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر گل جائیں اور پیسٹ کی شکل میں آ جائیں تو چکن٬ نمک٬ لال مرچ٬ پسا ہوا دھنیا٬ پسا ہوا گرم مصالحہ٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا اور پودینہ ڈال دیں- املی اور پھر دہی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور درمیانی آنچ پر بارہ سے پندرہ منٹ تک پکائیں-
چاولوں کو (مکمل ابلنے سے تین چار منٹ پہلے) ابال کر چھلنی سے پانی چھان لیں-
بڑے سائز کی دیگچی میں چکن کو پھیلا کر رکھیں اور اس کے اوپر چاولوں کی تہہ لگا دیں- دودھ میں زردے کا رنگ چاولوں پر چھڑ ک دیں-
دیگچی کو ڈھک کر پندرہ سے بیس منٹ کے لیے گرم توے پر رکھ کر ہلکی آنچ پر(دم پر) پکائیں-
مزیدار پریانی بنایئں.اور دوسروں کو بھی کھلایئں .

اپنا تبصرہ بھیجیں