نظام عدل کو آزمائیں گے۔

لندن سے پاکستان روانگی کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ دامن صاف ہو تو سیاستدان کہیں جانے سے نہیں گھبراتے، آئین و قانون کے احترام میں وطن واپس جارہے ہیں اور احتساب عدالتوں کا سامنا کر کے نظام عدل کو آزمائیں گے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ یہ احتساب نہیں انتقام لیا جارہا ہے لیکن عدالتوں میں پیش ہوکرنظام عدل کو آزمائیں گے۔

حسن اور حسین نواز کی عدالت میں پیشی سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ حسن اور حسین بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے تاہم پاکستان جانے کے حوالے سے وہ اپنا فیصلہ خود کریں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے جو چیزیں چل رہی ہیں وہ سامنے آگئیں اس کے باوجود جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں