نوازشریف کے خلا ف فیصلہ کیسا ہے .

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عوام نے عمران خان کی سیاست کو مسترد کر دیا،لاہور میں ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ اس بات کاواضح ثبوت ہے ،آدھے سے زیادہ کرسیاں تو خالی تھی ۔مخالفین کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ،اسی وجہ سے وہ جانے انجانے میں ملک دشمن عناصرکے ہاتھوں کھیل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک چلانا اناڑیوں کے بس کی بات نہیں ،عمران خان کی جماعت تو خیبر پختون خوا میں کوئی بھی میگا پراجیکٹ شروع نہ کر سکی۔احسن اقبا ل کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ کو منقسم دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ،ہمارے لوگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں،آنے والے بیس سالوں میں پتا چل جائے گا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ غلط تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں