ودیا بالن ششدر رہ گئیں.

بالی وڈ پر سمارٹ ادکاروں کا راج ہے مگر ان میں ایک ایسی اداکارہ بھی شامل ہیں جو بھاری بھرکم ہونے کے باوجود صف اول کی ادا کاروں میں شامل ہے جنہیں اپنے بھاری بھر کم وزن سے کوئی شکوہ نہیں مگر اےک
بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کو اپنی نئی فلم ‘تمہاری سلو’ کی تشہیر کے دوران اُس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک رپورٹر نے ان کے وزن کے حوالے سے سوال داغ دیا، جس پر اداکارہ ششدر رہ گئیں، تاہم انہوں نے نہایت تحمل سے اس کا جواب دیا۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران رپورٹر نے ودیا بالن سے سوال کیا کہ ‘کیا وہ اسی طرح خواتین کے گرد گھومنے والی فلمیں کرتی رہیں گی یا پھر وزن کم کرکے گلیمرس کردار ادا کرنے کے بارے میں سوچیں گی؟’

اس سوال پر ودیا پہلے تو کچھ دیر کے لیے حیران پریشان رہ گئیں، پھر انہوں نے جواب دیا کہ ان دونوں باتوں کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ کہ وہ اپنے کام سے مطمئن ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو وزن کی زیادتی کے حوالے سے اپنا نظر یہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں