ورلڈ الیون میں شامل پاکستانی نژاد ساﺅتھ افریقین باﺅلر عمران طاہر کیا کہتا ہے

عمران طاہر کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پوری دنیا میں فرسٹ کلاس کھیل کر آیا ہوں ،لیکن اپنے ہوم گراﺅنڈ میں کھیلنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔اچھے مقصد کے لئے پاکستان آنے کی خوشی ہے ،دنیا کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم پاکستان آئی ہے۔دوسری جگہ کھیلتے وقت آپ احساسات مختلف ہو تے ہیں ،لیکن پاکستان آتے ہوئے زیادہ خوشی ہو رہی ہے ،یہاں کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے یہ سب کے لئے خوشی کی بات ہے دعا ہے کہ ہماری کوششیں رنگ لے آئیں اور پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھل جائیں۔پاکستان ٹیم کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ یہ انہوں نے چیمپئینز ٹرافی جیتی ہوئی ہے یہ بہت خطرناک ٹیم ہے،ٹیم میں سرفرازاحمد ، شعیب ملک ، فخر زمان اچھا کھیلتے ہیں۔
لاہور میں پیداہونے والے عمران طاہر کاکہنا تھا کہ میرے وقت میں یہاں مقابلے بہت سخت ہوتے تھے ،یہاں موقع نہیں ملا تو جنوبی افریقہ چلا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں