ًّّّّعمران خان کو نئی شادی اور نیا سال مبارک ہو.

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر خفیہ شادی رچالی اور اس بار ان کی دلہن وہ خاتون ہے جن کے پاس وہ روحانی رہنمائی کے لئے جایا کرتے تھے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کا نکاح پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا، واضح رہے کہ 8 جنوری 2015ء کو ریحام خان سے شادی کے موقع پر بھی ان کے نکاح خواں مفتی سعید ہی تھے۔

اگرچہ پی ٹی رہنماؤں عون چوہدری اور نعیم الحق نے کپتان کی شادی کی خبروں کی تردید کی ہے.

پی ٹی آئی چیئرمین کے پولیٹیکل سیکریٹری عون چوہدری نے اس نمائندے سے گفتگو میں شادی کی رپورٹس کی دوٹوک الفاظ میں تردید کی، انہوں نے اس بات سے بھی انکار کیا کہ کوئی نکاح ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہروقت خان صاحب کے ساتھ رہتے ہیں، مذکورہ تاریخوں میں ہم لاہور گئے ہی نہیں۔

چکوال میں جلسے سے خطاب کے بعد جب عمران خان واپسی کے لیے روانہ ہوئے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا۔

صحافیوں نے عمران خان سے اصرار کیا کہ وہ شادی کی تردید کریں یا تصدیق کریں جس پر چیئرمین تحریک انصاف صحافیوں کے سوالات کا جواب دیئے بغیر گاڑی میں بیٹھ گئے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے ترجمان نعیم الحق نے بھی شادی کی بات کو رد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ذاتی شناسائی اور 35 سالہ رفاقت کے پیش نظر میں یہ بات پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتاہوں کہ ایسا کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔وہ اگر شادی کریں گے بھی تو 2018ءمیں عام انتخابات کے بعد کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ‘یہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے کہ وہ، کس سے اور کہاں شادی کرتے ہیں’۔

عمران خان کا اس خاتون سے چند برس قبل روحانی رہنمائی کے لیے رابطہ ہوا تھا، جو بالآخر شادی کی صورت میں اختتام پذیر ہوا ہے ۔
اگر واقعی یہ شادی کی خبر سچی ہو تو یہ عمران خان کی تیسری شادی ہو گی.
یہ عمران خان کی تیسری شادی ہوگی۔ انہوں نے پہلی شادی 16 مئی 1995 کو جمائما خان سے کی جو 9 برس بعد 22 جون 2004 کو طلاق پر ختم ہوئی۔

ان کی دوسری شادی ٹی وی اینکر ریحام خان سے ہوئی جو بمشکل ہی 10 ماہ چل پائی۔ اگرچہ عمران خان نے اس شادی کا باضابطہ اعلان 8 جنوری 2015 کو کیا ۔
بعدازاں تحریک انصاف نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے صرف شادی کی پیشکش کی ہے، ابھی شادی نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں