پاکستانی سفارت کار کا قتل

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں پاکستانی قونصل خانے کے اہلکار رانا نیئر کو قتل کر دیا گیا۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا نیئر کو جلال آباد میں ان کے گھر کے باہر موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

خیال رہے کہ جلال آباد میں قتل ہونے والے رانا نیئر پاکستانی قونصل خانے میں اپنی تین سالہ سفارتی ذمہ داریاں پوری کر چکے تھے اور وطن واپسی کی تیار کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس حوالے سے بالکل بھی اندازہ نہیں ہے کہ جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے اسسٹنٹ رانا نیئر کو کیوں قتل کیا گیا۔

دوسری جانب افغان صوبے ننگر ہار کے صوبائی ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں