پی آئی اے کے گمشدہ طیارے کی کہانی سامنے آگئی.

قومی اسمبلی میں جے یو آئی (ف) کے ارکان نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جس میں انکشاف کیا گیا کہ پی آئی اے کے گمشدہ طیارے کو مالٹا میں فلسطینیوں کے خلاف فلم میں استعمال کیا گیا۔

جے یو آئی (ف) کی رکن عالیہ کامران نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف فلمبندی میں ہمارا طیارہ استعمال ہوا.

نوٹس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور آفتاب شیخ نے کہا کہ ہم ایوان میں جھوٹ نہیں بولتے کہ بعد میں شرمندگی ہو، طیارہ مالٹا میں فلمبندی کے لیے کرائے پر لے جایا گیا، پی آئی اے کے طیارے کا 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کرایہ بھی وصول کیا گیا۔

آفتاب شیخ نے ایوان کو بتایا کہ اب طیارہ جرمنی میں کھڑا ہے اور اطلاعات ہیں کہ جرمنی کو فروخت کردیا گیا، یہ غلط اقدام کیا گیا جو ذمے دار ہے اس کے تعین کے لیے تحقیقات ہونی چاہئیں، طیارے سے متعلق ایف آئی اے اور سینیٹ کی کمیٹی تحقیقات کررہی ہے۔

شیخ آفتاب نےکہا کہ اس معاملے پر خصوصی کمیٹی بنا دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، رولنگ دے دیں کہ ایف آئی اے ایک ماہ میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے۔ اور اس معاملے مٰیں جو بھی ملوث ہے اسے سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں