چودھری نثار پر میڈیا کی گہری نظر

آج پارٹی صدر منتخب ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل سے خطاب کرنے پہنچے تو تمام لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے اٹھ کرنواز شریف کا استقبال کیا جبکہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار بدستور بیٹھے رہے اور جب سابق وزیر اعظم خطاب کرنے کیلیے کھڑے ہوئے تو چودھری نثار سابق وزیر اعظم کی تقریر کے دوران ہی اٹھ کر چلے گئے۔کچھ میڈیا نمائندوں نے چودھری نثار کا پیچھا کیا تو معلوم ہوا کہ چودھری نثار ہال میں سے نکل کر نواز شریف کی گاڑی میں آبیٹھے ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہ سابق وزیر اعظم کے ساتھ ائرپورٹ تک آئے جہاں سے نواز شریف لاہور کے لیے روانہ ہوگئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں