کلثوم نواز ایمرجنسی منتقل ہو گئیں

بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ روز طبیعت بگڑ گئی تھی اور ان کی حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں لندن کے پرنس گریس اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ایمرجنسی میں منتقل کیا۔

بیگم کلثوم نواز کو ڈاکٹروں نے کینسر تشخیص کیا ہے اور ان کا علاج لندن میں جاری ہے جہاں ان کے بچے ان کی تیمارداری کے لیے موجود ہیں۔

ڈاکٹروں نے بیگم کلثوم نواز کی حالت بگڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ممکنہ طور پر آج بھی ایمرجنسی میں رکھا جاسکتا ہے۔

بیگم کلثوم نواز کو مریم، حسن اور حسین نواز نے اسپتال منتقل کیا .

دوسری جانب ان کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی ٹوئٹر کے ذریعے اپنی والدہ کی طبیعت بگڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ شام اسپتال لے جایا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ان کا ّعلاج کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنی والدہ کے لیے دعا کی بھی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں