کھجور کے فوائد

کھجور کے فوائد
کھجور خون پیدا کرتی ہے اور جلد ہضم ہوتی ہے
مقوی جگر و معدہ ہے ـ بدن کو فربہ کرتی ہے ـ
کھجور کا تازہ پھل سل ودق کے لئے مفید ہوتا ہے ـ
گھٹلی کھجور کو رگڑ کر استعمال کرنے دست آنے بند ہوجاتے ہیں
کھجور گردے اور کمر کو طاقت دیتی ہے اور ریاح ، ورم کو تحلیل کرتی ہے ـ
خشک کھانسی اور دمے میں کھجور کا استعمال انتہائی مفید ہے ـ
گیس کے مریض صبح ناشتے میں تین سے گیارہ دانے کھجور کھا کر پانی ، دودھ یا پھر چائے کے ساتھ پئیں تو اس مرض سے نجات مل جاتی ہے
اگر دبلے پتلے لوگ چاہیں کہ موٹے ہو جائیں تو ایک پاؤ کھجور پندرہ روز تک کھا کر بعد میں دودھ پئیں ، ان شاء اللہ صحت مند ہو جائیں گئے ـ
کھانسی ، بخار ، اور پیچیش میں کھجور کا استعال مفید ہوتاہے ـ
یہ قبض کو دور کرنے ے ساتھ پیشاب آور بھی ہے ـ
کھجور کے درخت کا گوند بیرونی چوٹوں کے لیے مفید ہوتا ہے ـ
گردوں ، مثانہ ، ، پتہ ، آنتوں میں قولنجی دردوں کو روکنے کے لیے کھجور کا متواتر استعمال انتہائی مفید ہوتا ہے
اگر کھجور کو نہار منہ کھایا جائے تو یہ پیٹ کے کیڑے مارتی ہےـ
کھجورکے پھول معدے کو طاقت دیتے ہیں ، قبض ختم کرتے ہیں ، اسہال بند کرتے ہیں
احیتاط :
کھجور کا زیادہ کھانا مضر ہوتا ہے ، جگر اور تلی میں سدہ پیدا کرتا ہے ، اور خون کو جلاتی ہے اس لئے بہتر ہے کہ اس نعمت خداوندی کو مناسب مقدار کے مطابق ہی کھانا جائے ـ

اپنا تبصرہ بھیجیں