دورہ ورلڈ الیون کا میلہ سجنے میں ایک دن باقی

آزادی کپ کیلئے قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں سڑکوں کی کارپٹنگ اور گراونڈ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
دورہ ورلڈ الیون میں عوام کا جوش وخروش عروج پر،پہلے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت
لاہور میں قذافی سٹیڈیم میں صفائی اور رنگ و روغن کا کام تو پہلے ہی مکمل ہو چکا تھا اب گراونڈ میں وکٹ کی تیاری اور گھاس کی کٹائی بھی مکمل ہو گئی ہے، سٹیڈیم کے اطراف میں سڑکوں کی کارپٹنگ بھی کر لی گئی ،کرکٹ بورڈ نے تاریخی سیریز کیلئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
دوسری جانب سیکیورٹی صوتحال کی وجہ سے قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں موجود تمام دکانوں کو سیل کر دیا گیا، نشتر پارک سپورٹس کملپلیکس کی گیس سپلائی کو بھی بند کر دیا گیا، تمام دکانوں سے ایل پی جی اور گیس سلنڈرز کو بھی ہٹا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں