ناک کٹنا اور ناک اونچی کرنے کا کیا مطلب ہے .

ہمارےمعااشرے میں ناک کٹنے سے لوگ بہت ڈرتے ہیں . لوگوں نے ناک کا ٹنے کے اپنے اپنے اصول رکھے ہیں .اس ناک کا ڈائرکٹ تعلق بیٹٰیوں سے ہوتا ہے .بیٹا اگر اپنی پسند کی شادی کر لے .تو سےمعاف کیا جاسکتا ہے .اگر بیٹی کر لے تو ناک کٹ جاتی ہے .اور بیٹی کو ساری زندگی معاف نہیں کیاجاتا.امید ہےکہ آپ کو سمجھ آگئی ہو گی .کہ ناک کس طرح کٹتی ہے .
یہ محاورہ سماجی امتیاز اور بے امتیاز ی کے تصوّر کے گرد گھومتا ہے ناک عزت و آبرو کی علامت ہے اسی لئے ناک کٹنا بے عزت ہونے کے معنی میں آتا ہے اس سے مراد فخر و ناز کا اظہار کرنا ہے یا عاجزی اور انکسار کو پیش کرنا ہے ناک کے محاورے انسان کی یا ہماری زبان کی سماجی نفسیات کو پیش کرتے ہیں اور اُس میں یہ اونچ نیچ مراد ہے۔
یاد رہے .کہ ناک کا تعلق صرف اپنے خاندان تک ہی ہوتا ہے .
جو لوگ دوسروں کے گھروں میں کام کرتے ہوں . ےابوٹ پالش کرتے ہوں .کبھی ان کے خاندان میں جاکر ان کی ناک کا جائزہ لیں .تو آپ حیران رہ جایئں گے .کہ یہ اپنے خاندان میں اونچی ناک رکھنے کے حوالے سے زرا بھی کسی کو معاف نہیں کرتے .اور ان کی لڑائیاں سالہا سال چلتی ہیں.اور یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے مالکوں کی صبح سے شام تک جھڑکیاں برداشت کرتےہیں.اور ان کی ناک نہیں کتتی .جبکہ خاندان میں معمولی بات پر ان کی ناک کٹ جاتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں