happy new year .2018

لوگ نۓ سال میں بہت کچھ نیا مانگیں گے
لیکن مجھے وہی پرانا تمہارا ساتھ چاہیے
اللہ کرے کہ تمام ممالک میں امن کا نیا سورج طلوع ہو

کراچی کی طرح لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور اور ملک کے دیگر شہریوں میں آتش بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

پاکستان میں سال 2018 کا آغاز ہوگیا ہےجس کی آمد پر ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
بحریہ ٹاؤن کے تحت کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جبکہ ڈانسنگ فاؤنٹین اور میوزیکل شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سال نو کو بھرپور انداز سے خوش آمدید کہا جارہا ہے، کراچی میں سال نو پر شہری ساحل سمندر پر بھی جاسکتے ہیں کیوں کہ اس مرتبہ ساحل پر جانے پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ویو جانے والی سڑکوں سے رکاوٹیں فوری ہٹانے کے احکامات جاری کیے جب کہ ان کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی، شہری سال نو پر دوسروں کی خوشی کا بھی خیال ضرور رکھیں۔
اللہ کرے کہ تمام ممالک میں امن کا نیا سورج طلوع ہو.تمام پاکستانیوں کو میر ی اور گوگل کی طرف سےسال نو کا جشن مبارک ہو.

اپنا تبصرہ بھیجیں